Meeting in Hafizabad 16

وزیر اعظم عمران خان کا حافظ آباد میں جلسہ سے خطاب

حافظ اآباد:وزیر اعظم عمران خان کا حافظ اآباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم نےدورہ حافظ آباد کے موقع پر یونیورسٹی آف حافظ آباد اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر عوامی جلسہ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جلسہ گاہ پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔جلسہ میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن بزدار کے علاوہ وزراور اراکین پارلیمان نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم جب جلسہ گاہ پہنچے تو عوام کاجوش و جذبہ عروج پر تھا۔ عوام نے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر وزیر اعظم کی تصاویر تھیں۔ جلسہ گا ہ پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان نے عوام کی محبت اور جوش و جذبہ کا بھر پور انداز میں جواب دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ ہفتہ کو اپنے دورہ حافظ آباد کے موقع پر کامیاب جلسہ کے انعقاد پر رکن قومی اسمبلی شوکت علی بھٹی اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو مبارکباد دی۔ حافظ آباد یونیورسٹی اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کی جلد تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ آپ کا حق ہے اور ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پنجاب حکومت نے رواں سال 2020 کے اختتام تک پنجاب کے 50 فیصد عوام کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 2021 تھ پورے پنجاب کو صحت انصاف کارڈ فراہم کر دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہیلتھ کارڈ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بیماری کو صورت میں ایک خاندان 10 لاکھ روپے تک کا علاج کہیں سے بھی کروا سکے گا، چاہے سرکاری ہسپتال یا نجی ہسپتال سے کرائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک عام آدمی مطمئن ہے کہ بیماری کے وقت علاج کی سہولت حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ک امیر ترین ممالک میں بھی اس طرح کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ہیلتھ کارڈ سے دیہی علاقوں میں بھی نجی ہسپتال بنیں گے اور خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پرائیویٹ ہسپتالوں کا جال بچھے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں پناہ گاہوں کے قیام، نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ اور ملک میں احتساب کے نظام اور افادیت پر بھی روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں