Sheikh Rashid Ahmed 11

بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا میڈیا میں بڑا شورشیخ رشید احمد

کراچی:وفاقی وزیر برائے ریلوئے شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا میڈیا میں بڑا شور ہے جس میں انہوں نے ذمہ دارنہ سوچ کا عندیہ دیا ہے کہ پی ڈی ایم میں فوج کو نشانہ بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا ، 30 دسمبر سے 20 فروری تک پیپلزپارٹی ، ن لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی ، پیپلزپارٹی استعفے نہیں دے گی ،نوازشریف اور مریم نواز بند گلی کی طرف سیاست کو لے کرجارہے ہیں ، کوئی سیاستدان ڈائیلاگ کا راستہ بند نہیں کرتا ، وزیراعظم عمران خان نے برملاکہا ہے کہ نیب کیسز اور این آر او کے علاوہ تمام چیزوں پر بات چیت اور مشاورت کے لئے تیارہوں ، اگر سیاستدان آپس میں میل بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں تو اس کے بہتر نتائج آتے ہیں ، ملک میں مارشل لاء نہیں آسکتا ہے ، دنیامیں مارشل لاء کے حالات نہیں ہے، یہی جمہوریت چلے گی اور وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورا کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کیمپ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں گلگت بلتستان کے انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں ، 16نومبر سے گلگت بلتستان سے نئی باتیں ملنا شروع ہوجائے گی ،اب دیکھتے ہےکہ گلگت بلتستان میں انتخابات ہارنے والے اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں کہ نہیں ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سی پیک کو پشاور سےجلال آباد تک لے کرجائیں تاکہ افغانستان کے ساتھ جو ہماری تجارت ہے وہ کراچی سے جلال آباد تک براہ راست ہوجائے ۔وفاقی وزیر برائے ریلوئے شیخ رشید احمد نے کراچی سرکلر ریلوئے (کے سی آر) کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اورنگی تک 14 کلومیٹر کے سی آر ٹریک کلیئر کردیا ہے ، ہیڈ اور، اور انڈر پاسز بنانا سندھ حکومت کا کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کے سی آر کے لئے 40 کوچز تیار کرنے ہے جس میں 15 کو چیز ہم تیار کرچکے ہیں اور جب تک اور ہیڈ اور انڈرپاسزکا کام مکمل ہوگا ، تب تک ہم 40 کوچز کا ہدف بھی مکمل کرلیں گے ۔شیخ ر شید احمد نے کہا کہ پانچ فریٹ ٹرینیں نجی شعبہ کو دی ہے اور 12 مسافر ٹرینیں پرائیوٹ کرنے جارہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جو ٹرین ادارے کو نقصان دے گی اور پرائیوٹ ہونے کی وجہ سے 25 فیصد زیادہ منافع دے گی پھر ان کو کیوں پرائیوٹ نہ کیا جائے؟۔انہوں نے کہا کہ میں تمام فریٹ ٹرینیں نجی شعبہ کو دونگا ۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ میں ٹرینیں دینے سے ریلوئے کا عمل دخل ختم نہیں ہوگا ۔ ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ 16 گریڈ تک تمام ریٹائرڈ ملازمین کو اسی ماہ 6 ارب روپے پینشن کے مد میں ادا کردی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں