General Qamar Javed Bajwa 17

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

راولپنڈی :بری فوج کے سربراہ ٓرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ موثر لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی مجموعی پیشہ وارانہ اور عسکری تیاریوں میں اہمیت کی حامل ہے،موثر لاجسٹک کی دستیابی ہمارے دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں مثبت کارروائی میں بھی معاون ہوتی ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار بری فوج کے سربراہ نے لاہور کور کی لاجسٹک تنصیبات کے دورہ کے موقع پر کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو لاہور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ موثر لاجسٹک سپورٹ کی دستیابی دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں مثبت کارروائی اور مجموعی پیشہ وارانہ اور عسکری تیاریوں کو بہتر بنانے میں بھی معاون ہوگی ۔چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے اس موقع پر آرمی چیف کا خیر مقدم کیا ،کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی اور فور کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں