Wedding halls 25

ملک بھر میں شادی ہالز میں تقاریب پر پابندی عائد

کورونا وائرس کی دوسری لہر: ملک بھر میں شادی ہالز میں تقاریب پر پابندی عائد

شادی ہالعالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں شادی ہالز میں تقاریب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شادی ہالوں پر پابندی 20 نومبر سے نافذ ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق شادی ہال کے اندر تقاریب پر پابندی ہو گی۔ تقاریب کا انعقاد صرف کھلی جگہ پر کیا جا سکے گا۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق کھلی جگہ پر شادی کی تقریب میں زیادہ سے زیادہ ایک ہزار افراد شریک ہو سکینگے ۔