Prime Minister Imran Khan 14

وزیر اعظم عمران خان کا سیاحتی مقام گبین جبہ, سوات کا دورہ

وزیر اعظم عمران خان کا سیاحتی مقام گبین جبہ, سوات کا دورہ . آمد پر وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان نے وزیراعظم کا استقبال کیا.
وزیر اعظم کو صوبائی حکومت خیبر پختون خواہ کی طرف سے صوبے بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی .
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گبین جبہ میں قائم ماحول دوست کیمپنگ پوڈز آگست 2020 سے سیاحوں کیلئے کھول دیئے گئے جس سے ریونیو کمانے کے ساتھ اس علاقے میں سیاحوں کی آمد سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے. بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر 100 کے قریب پوڈز نصب کئے گئے ہیں جبکہ یو این ڈی پی کے ذریعے مزید 90 پوڈز منگوائے جارہے ہیں. صوبائی حکومت کی طرف سے 500 گھرانوں کو آسان شرائط پر فی گھر 4 لاکھ روپے مالیت کے قرضے دیے جانے کا منصوبہ ہے جس سے وہ اپنے گھروں کے ساتھ ایک کمرہ بمع دیگر سہولیات سیاحوں کو فراہم کر سکیں گے. ورلڈ بینک کی تعاون سے مانسہرہ, ایبٹ آباد اور سوات میں ہزاروں کنال اراضییوں پرماحول دوست جدید سیاحتی مراکز قائم کیے جانے کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے. فروری 2021 میں چترال, مالم جبہ, سوات اور کاغان میں سکینگ, سنو مراتھن, سنو بورڈنگ جیسے سرگرمیاں منعقد کی جائے گی. خیبر پختون خواہ میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کالام, کمراٹ اور کالاش میں سپیشل ٹورزم اتھارٹیز قائم کی جا چکی ہیں. مختلف مقامات تک پہنچنے کیلئے 372 کلو میٹر رابطہ سڑکوں کی تعمیر اور 14 کلو میٹر کمراٹ کیبل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی.

وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے ساتھ ان علاقوں کے لوگوں کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ ان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو.
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات کو مزید ترقی دینے اور وہاں موزوں معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے بین الاقوامی معیار کے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کیے جائیں.
وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر معاشی سرگرمیوں کا زیادہ فائدہ ان علاقوں کے رہائشیوں کو ملنا ضروری ہے. انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ان مقامات پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور غیر ضروری تعمیرات سے اجتناب کیا جائے تاکہ یہاں کی قدرتی خوبصورتی برقرار رہے.