Shehzad Akbar 14

فیملی اور جووینائل عدالتوں کے لیے علیحدہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ زیر غور

وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر کی اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، اسلام آباد بار کونسل اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے وزارت داخلہ اسلام آباد میں ملاقات.

اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار کونسل کے نمائندوں نے مشیر داخلہ و احتساب سے ملاقات کی.

اجلاس میں ضلعی عدالتیں اور وکلا چیمبر سے متعلق گفتگو ہوئی

فیملی اور جووینائل عدالتوں کے لیے علیحدہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ زیر غور آیا.

اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت کے متعلقہ وکلا کو درپیش مسائل اور اس سے منسلک سیکیورٹی معاملات پر بھی مشاورت ہوئی.

بیرسٹر شہزاد اکبر نے یقین دلایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق وکلاء کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لیےہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں