Shah Mehmood Qureshi 13

وزیر خارجہ نے بطور سفیر تقرری پر سید حیدر شاہ کو مبارکباد دی

نیپال کیلئے نامزد پاکستانی سفیر سید حیدر شاہ کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

وزیر خارجہ نے بطور سفیر تقرری پر سید حیدر شاہ کو مبارکباد دی

پاکستان اور نیپال کے مابین برادرانہ دو طرفہ تعلقات ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان کو سفارتی محاذ پر درپیش چیلنجز سے عہدہ براہ ہونے کیلئے ہمارے سفراء کو اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنا ہوں گی مخدوم شاہ محمود قریشی

توقع ہے کہ آپکی بطور سفیر تعیناتی پاکستان اور نیپال کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا باعث بنے گی مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے سید حیدر شاہ کو حکومت کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ھدایات دیں

نیپال کیلئے نامزد پاکستانی سفیر سید حیدر شاہ نے خصوصی ہدایات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا

واضح رہے کہ سید حیدر شاہ قبل ازیں ئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں