Workers Convention 13

پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کا اہتمام

چترال(گل حماد فاروقی) پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کا اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں ہوا۔پارٹی کے کارکنوں کے اس کنونشن میں نوجوانوں کے علاوہ بزرگ کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ اس کنونشن میں پارٹی کے کارکنوں نے شکوے شکایت کے ساتھ ساتھ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے تجاویز بھی پیش کئے۔ کنونشن میں پارٹی کی قیادت کی کمی بیشوں کی بھی نشان دہی کرائی گئی اور تجاویز پیش کی گئی کہ ان حامیوں کو کیسے دور کرکے پارٹی کو فعال بنایا جائے۔
بعض کارکنوں نے تجویز پیش کی کہ اگلے انتحابات میں اگر پارٹی کو موقع ملا تو کیلاش قبیلے سے ایک محصوص نشست اسمبلی کیلئے بھی منظور کیا جائے کیونکہ کیلاش کی وجہ سے نہ صرف چترال کا بلکہ پورے ملک کی سیاحت کو فروغ ملتی ہے۔ محمد حکیم ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری نے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ چترال کیلئے پارٹی کی خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جب ذوالفقار علی بھٹو پہلی بار چترال آئے تو وہ وڈیرو کی بجائے غریبوں کے پاس گئے اور انہوں نے یہ ثابت کیا کہ یہ پارٹی غریبوں کا پارٹی ہے۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی کہ ملک میں مہنگائی نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے اور لوگ خودکشیوں پر مجبور ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں میں چترال میں گرم چشمہ روڈ، بونی روڈ اور وادی کیلاش روڈ کی تعمیر کیلئے اربوں روپے منظور ہوئے تھے مگر تبدیلی سرکار نے انے کو منسوح کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت میں چترال سی پیک سے محروم کیا گیا اور اسے سوات لے گیا۔انہوں نے کہا کہ چترال میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ زیادہ تر پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوئے ہیں۔
مقررین نے اس موقع پر کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پشاور میں ۲۲ نومبر کے جلسہ کیلئے بھر پور تیاری کے ساتھ آئے اور اس جلسہ میں شرکت کرکے اس سیلیکٹڈ حکمرانوں کو چلتا بنائے۔ کنونشن کے دوران کئی لوگوں نے دوسرے سیاسی پارٹییوں کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر انجنئیر ہمایون خان، رکن سنٹر ایگزیکٹیو کمیٹی و سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی،سمیع خان صوبائی صدر پیپلز یوتھ آرگنایزیشن، ہدایت اللہ مرکزی صدر پیپلز یونٹی، سابق صوبائی وزیر اور ضلعی صدر چترال سلیم خان، قاضی فیصل احمد،برشاہ شاہ ایڈوکیٹ اور دیگر نے اظہار حیال کیا۔
ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے سابق رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر سلیم خان ضلعی صدر نے بتایا کہ اس کنونشن میں کارکنوں سے سننا تھا اور ان کی تجاویز کے بنیاد پر اگلے انتحابات کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کنونشن میں پی ڈی ایم کے جلسہ کیلئے تیاری پر بھی زور دیا گیا جو یہاں سے کارکن دیر اور ملاکنڈ سے ہوتے ہوئے پشاور کے جلسہ میں شرکت کریں گے۔ اس کنونشن میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔