Eid Milad un Nabi 18

عید میلادالنبی انتہائی عقیدت واحترام اور مزہبی جوش اور جزبے سے منایا گیا

ملک بھر کی طرح ملکہ کوسار مری میں عید میلادالنبی انتہائی عقیدت واحترام اور مزہبی جوش اور جزبے سے منایا گیا مرحبا یا مصطفیٰ کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں مرکزی جلوس غوثیہ مسجد سے برامد ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا جی پی او چوک میں پہنچا ۔سرکار کی آمد مرحبا ملکہ کوہسار مری میں جشن عید میلادالنبی کے حوالے سے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی مری کے کونے کونے سے درود وسلام اور مرحبا یا مصطفیٰ کے صداؤں کی گونج ہزاروں عاشقان رسول نے جلوس میں شرکت کی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گۓ تھے مرکزی جلوس غوثیہ مسجد سے روانہ ہوا جو اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا جی پی او چوک پہنچا وہاں پر مقررین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں خطاب کیا فرانس کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے تمام دینی جماعتیں ایک ہی صف میں موجود ہوکر دنیا کو یہ پیغام دیا ہم سب نبی کریم کے غلام ہیں حرمت رسول پر ہم مر مٹنے کے لیے تیار ہیں اس موقع پر ریسکیو 1122 ,مری انتظامیہ ,سول ڈیفنس کے اہلکار بھی جلوس کے ساتھ ساتھ موجود رہے۔۔۔