Shah Mehmood Qureshi 16

گستاخانہ خاکوں پر پوری دنیا میں غم و غصہ ہے،شاہ محمودقریشی

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں پر پوری دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، فرانسیسی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا، اقوام متحدہ فی الفوراسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ کا نوٹس لے۔ اپنے ایک بیان میںوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں اس کے نتائج شدید ہوں گے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی دل آزاری کا کسی کو حق نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کچھ عرصہ قبل چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکے شائع کیے، فرانسیسی اخبار کی ناپاک جسارت پر شدید احتجاج اور مذمت کی ہے، کبھی قرآن پاک کو شہید کرنے کے واقعات سامنے آتے ہیں، وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھائی، وزیراعظم نے بانی فیس بک سے اسلام مخالف مواد روکنے کا کہا، او آئی سی کے آئندہ اجلاس میں جامع قرارداد پیش کروں گا، 15 مارچ اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن کے طور پر طے کرنے کی تجویز دیں گے۔