Dolphin Headquarters 11

*ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا ڈولفن ہیڈ کوارٹرز والٹن کادورہ”

ڈولفن سکواڈ کے چاق و چوبند دستے نے ڈی آئی جی آپریشنزکو سلامی پیش کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی زیر صدارت ڈولفن ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس۔

ایس پی ڈولفن راشد ہدایت،ایم ٹی او ڈولفن،انچارجز ایلیٹ و مجاہد سکواڈ کی شرکت۔

ایس پی راشد ہدایت کی ایلیٹ،ڈولفن،مجاہدسکواڈ،پی آر یو کی پرفارمنس بارے تفصیلی بریفنگ۔

ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ سپیشلائزڈ تربیت یافتہ کرائم کنٹرول یونٹس ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان

ڈولفن سکواڈ،پی آریوسٹریٹ کرائم کنٹرول کے ذریعے شہریوں کی توقعات پر پورا اتریں۔ڈی آئی جی آپریشنز

ڈی آئی جی آپریشنز کی ڈاکو پکڑنے پر ڈولفن ٹیمز 88،346،پی آر یو ٹیم96 کو شاباش،تعریفی اسناد۔
سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانے کے لئےجوانوں کی ڈیوٹیاں ہر ماہ تبدیل کی جائیں۔ڈی آئی جی آپریشنزایلیٹ فورس کے ریفریشر کورسز اور فزیکل فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔اشفاق خان جھپٹنا پلٹنا،پلٹ کرجھپٹنا ایلیٹ فورس کا طرہ امتیاز ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز
ایلیٹ فورس دوران گشت سکیورٹی ڈیوٹی کے تمام ایس اوپیز پرمکمل عملدرآمد یقینی بنائے۔اشفاق خان
ڈولفن،ایلیٹ،پی آریومسلسل الرٹ رہیں،نفری،وہیکلز، ریکارڈاَپ ٹو ڈیٹ رکھیں،چیک کروں گا۔ اشفاق خان
تمام داخلی وخارجی ناکوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ، ایمونیشن مکمل ہونا چاہئے۔ڈی آئی جی آپریشنزناکوں پر پولیس ای ایپ چیکنگ سے ریکارڈ یافتہ،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔اشفاق خان
مرکزی چیک پوائنٹس پر تین شفٹوں میں ڈیوٹی،ای پولیس ایپ کا بھرپور استعمال یقینی بنایا جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز
ایلیٹ فورس،ڈولفن سکواڈ، پی آریوسمیت تمام جوان کورونا ایس اوپیز پر عمل کریں۔ اشفاق خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں