Prime Minister Imran Khan 15

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ عیسی خیل، میانوالی

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ عیسی خیل، میانوالی

وزیر اعظم عمران خان نے کیڈٹ کالج عیسی خیل میں نئے ہاسٹل بلاک کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نے پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا اور پودا بھی لگایا۔

اس موقع پر علاقے خصوصاً خٹک بیلٹ کے لیے صاف پانی کی سپلائی کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

صاف پانی سپلائی منصوبے کی کل لاگت 3.2 ارب روپے ہے جس میں 80 فیصد وفاقی حکومت اور 20 فیصد پنجاب حکومت مہیا کرے گی۔ اس منصوبے سے 3.4 میلین گیلن یومیہ پانی کی سپلائی ممکن ہو سکے گی جو تقریباً ڈھائی لاکھ آبادی پر مشتمل 87 دیہات اور 151 بستیوں کو مہیا ہو گی۔

اس منصوبے کو بجلی شمسی توانائی سے حاصل ہوگی اور تکمیل کے بعد اس میں خشک موسم کے لیے 3 مہینوں تک کے استعمال کا پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا۔

وزیر اعظم کو 19ارب روپے کے میانوالی ترقیاتی پیکیج بشمول سڑکوں کی بحالی اور ان کو دو رویہ کرنا، 46 پانی کے سپلائی منصوبوں کی بحالی، تحصیل ہسپتال پپلاں اور تحصیل ہسپتال کالاباغ کی تعمیر نو اور ان میں سہولیات کی فراہمی، 200 بستروں پر مشتمل زچہ بچہ ہسپتال، موجودہ سکولوں میں 400 کلاس رومز کا اضافہ، 77 خستہ حال سکول عمارتوں کی تعمیر اور میانوالی یونیورسٹی کے منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کے بچیوں اورخواتین کے لیے تعلیم کی سہولیات پر خاص توجہ دی جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بعد میں تحصیل عیسی خیل اور اس سے ملحقہ تحصیلوں کے لیے صاف پانی کی سپلائی کے منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔