Angry 14

گھر سے ناراض ہو کر بھاگے ہوئے دو بچوں کو گھر والوں سے ملا دیا

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر بھاگے ہوئے دو بچوں کو گھر والوں سے ملا دیا۔
ایک اور واقعے میں ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون تلاش کر کے مالک تک پہنچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پر چارسدہ کے قریب دوران پٹرولنگ پولیس افسران نے سڑک کے کنارے دو کم سن بچوں کو پریشان حال دیکھا جن میں 12 سالہ عبداللہ اور 9 سالہ ادریس شامل تھے۔پوچھنے پر پتہ چلا کہ دونوں بچے کے گھر والوں سے جھگڑ کر ناراض ہو کر راولپنڈی کی جانب جا رہے ہیں۔جبکہ بچوں کے پاس گھر والوں کا کوئی رابطہ نمبر بھی موجود نہ تھا اس صورتحال میں موٹروے پولیس نے تمام مسائل بروئے کار لاتے ہوئے بچوں کے گھر والوں کا پتہ لگا کر دونوں بچوں کو گھر والوں کے حوالے کر دیا ۔جب کہ ایک اور واقعہ جس میں نواز طاہر جو کہ اپنی ذاتی گاڑی میں اسلام آباد سے لاہور کی جانب جا رہے تھے انہوں نے ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دی کہ وہ موٹروے پر بھیرہ کے قریب رکھے تھے جہاں ممکنہ طور پر ان کا موبائل سڑک کنارے گر گیا ہے۔اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڑھ لاکھ مالیت کا موبائل تلاش کر کے مالک کو اطلاع کر دی گئی بعد ازاں مالک نے آکر اپنا موبائل وصول کیا اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔