Sweden 16

سویڈن کیلئے نامزد پاکستانی سفیر ظہور احمد کی مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

سویڈن کیلئے نامزد پاکستانی سفیر ظہور احمد کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔

وزیر خارجہ نے بطور سفیر سویڈن نامزدگی پر ظہور احمد کو مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں تعیناتی کے دوران ظہور احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے سویڈن کیلئے آپ جیسے منجھے ہوئے سفارت کار کا انتخاب کیا ہے

آپ ایسے وقت میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں جب پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی

سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی خاصی تعداد میں موجود ہے جو مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

مجھے توقع ہے کہ آپ کی بطور سفیر تعیناتی سے پاکستان اور سویڈن کے مابین تعلیم، ٹیکنالوجی، تجارت سمیت کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے نئے نامزد سفیر کو حکومت کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں

۔نامزد سفیر برائے سویڈن ظہور احمد نے وزیر خارجہ کی طرف سے حوصلہ افزا کلمات اور خصوصی ہدایات پر ان کا شکریہ ادا کیا