Asad Qaiser 15

اسد قیصر سے افغانستان حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی وفد کے ہمراہ ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے افغانستان حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔

ملاقات میں پاک افغان تعلقات اور خطے کی سیاسی ، معاشی صورتحال پر اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

پاکستان ایک پر امن، خوشحال اور مستحکم افغانستان دیکھنے کا خواہاں ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی

سرحد کی دونوں جانب کی اقوام مذہب، اخوت ، تاریخ ، ثقافت اور ہمسائگی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ،اسپیکر قومی اسمبلی

خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک پر امن افغانستان ناگزیر ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

افغانستان میں امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی

افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،گلبدین حکمت یار

پاکستان کی طرف سے افغان مہاجرین کی طویل عرصہ تک میزبانی پر افغان قوم شکر گزار ہے،گلبدین حکمت یار

افغانستان میں دیر پا امن کے لیے تمام فریقین کی شمولیت ضروری ہے، گلبدین حکمت یار

سرحد کی دونوں جانب کی اقوام میں ایک دوسرے کے ساتھ خونی رشتے اور قریبی روابط پائے جاتے ہیں، گلبدین حکمت یار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں