Army chief 17

آرمی چیف نے کراچی واقعے کا نوٹس لے لیا، جواب طلب

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقع کا نوٹس لے لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کراچی واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے ہدایت دی ہے کہ حالات کا جائزہ لے کر حقائق سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے انکوائری رپورٹ جلد بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کے گھر کا گھیراؤ کرنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام سے محکمانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا تھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پولیس کی بےعزتی ہوئی اس لیےاستعفےسامنےآئے ہیں۔ آئی جی سمیت تمام افسران کے ساتھ ہوں۔ سندھ پولیس کا مورال ڈاوَن کیا گیا۔ پولیس کی عزت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ سب سے زیادہ شہادتیں پولیس نےدی ہیں۔ اسٹاک ایکس چینج یا چینی قونصلیٹ پر حملہ ہو تو سندھ پولیس کے اہلکار سب سے پہلے پہنچتے ہیں۔