Shah Mehmood Qureshi 14

افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

افغانستان میں اقوام متحدہ امدادی مشن (یو این اے ایم اے )کیلئے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی مس ڈیبرا لیونز کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

خطے میں امن و امان کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ نے نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ امدادی مشن (UNAMA )کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا

پاکستان شروع سے کہتا آ رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم، افغانوں کو قابل قبول مذاکرات کے ذریعے، افغان مسئلے کے پر امن حل کے خواہاں ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کوششیں جاری رکھے گا مخدوم شاہ محمود قریشی

افغانستان میں قیام امن، خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان، گذشتہ چار دہائیوں سے، افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

افغان مہاجرین کی باوقار، مرحلہ وار، وطن واپسی کو افغان امن عمل کا لازمی حصہ بنایا جائے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان، نے کرونا عالمی وبائی چیلنج کے باوجود، افغان حکومت کی اپیل پر افغانستان کے ساتھ تجارتی راستوں کو کھولا مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا مخدوم شاہ محمود قریشی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں