Sub Division Pindi Point Murree 11

گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز جھیکاگلی کا خاتمہ علاقے کے منتخب نمائندوں کی نااہلی

مری گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز جھیکاگلی کا خاتمہ علاقے کے منتخب نمائندوں کی نااہلی کا نتیجہ ہے مری کے تاریخی ڈگری کالج بوائز اور خواتین ڈگری کالج کو ختم کرکے منتخب نمائندوں نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی تحصیل مری غلام احمدعباسی اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ دوکالجز کے خاتمے سے مری کے طالبعلموں کیلئے تعلیم کے دروازے ہمیشہ کیلئے بندکردئیے گئے ہیں اور یہ سب کچھ ہمارے نالائق اور نااہل نمائندوں کی وجہ سے ہوا ہے یہ بات عوام سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ہمارے منتخب نمائندوں نے کالجز کو کیوں ختم کروایا ہے یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کے باوجودآج تک اسکی جگہ کا تعین نہ ہوسکا یہ بھی علاقے کے منتخب نمائندوں کی نااہلی ہے انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مری کے دونوں کالجز کو بحال کیاجائے اور نئے داخلوں کا فوری اعلان کیاجائے ایسا نہ کئے جانے سے مری کے طلباء کا تعلیمی سال ضائے ہوجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں