38

آصف شفیق ستی جیالے بھائیوں کے ہمراہ لالہ موسی پھر گوجرانوالہ جلسہ گاہ پہنچ گئے

گوجرانوالہ (عمران ستی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کی پریس کانفرنس میں کائرہ ھاؤس لالہ موسیٰ پی پی پی قائدین کے ہمراہ آصف شفیق ستی بھی دیگر جیالوں کے ساتھ۔چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب کے کارواں میں شامل پی پی پی راہنما آصف شفیق ستی جیالے بھائیوں کے ہمراہ لالہ موسی پھر گوجرانوالہ جلسہ گاہ پہنچ گئے عوام کا جم غفیر گوجرانوالہ میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں کا پاور شو جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری راجہ پرویز اشرف مریم نواز شاہد خاقان عباسی احسن اقبال خواجہ آصف مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم میں شامل تمام قائدین نے پاور شو کا مظاہرہ کیا ویڈیو لنک کے ذریعے میاں نواز شریف نے بھی خطاب کیا اور نواز شریف نے گوجرانوالہ کی عوام سے کہا تین سال کے بعد آپ سے بات کر رہا ہوں میرا دل چاہ رہا ہے جلد آپ کے پاس آجاؤ آپ کے دکھ اور درد میں شریک ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں