pm pakistan 12

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مزید تین سالہ مدت کیلئے

اسلام آباد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مزید تین سالہ مدت کیلئے پاکستان کے انتخاب پر خوشی ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کرتا رہے گا، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مزید تین سالہ مدت کیلئے پاکستان کے دوبارہ انتخاب پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمگیریت، غیرجانبداری، مذاکرات اور تعاون کے اصولوں کے مطابق انسانی حقوق کونسل کے اقدامات کو یقینی بنانے اور اتفاق رائے کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ وزیراعظم نے ایک اور سفارتی کامیابی پر دفتر خارجہ اور بیرون ملک پاکستان کے مشنز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اس سے عالمی سطح پر پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں