NAB 10

قومی احتساب بیورو (نیب )اجلاس نیب ہیڈ کوارٹر ز میں منعقد ہوا،،،

اسلام آباد قومی احتساب بیورو (نیب )کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس نیب ہیڈ کوارٹر ز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر، پراسیکوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر، ڈی جی آپریشن نیب ظاہر شاہ، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شوگر کمیشن کی رپورٹ اور مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کی غیر جانبدرانہ،آزادانہ، شفاف، میرٹ اورقانون کے مطابق تحقیقات کیلئے تجربہ کاراور محنتی افسران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(CIT) تشکیل دی گئی ٹیم کی طر ف سے پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(CIT)میں دو انوسٹی گیشز افسران، فنانشل ایکسپرٹ، لیگل کنسلٹنٹ، شوگر انڈسٹری کے معاملات کے بارے میں تجربہ رکھنے والے ایکسپرٹ، فرانزک ایکسپرٹ اور کیس افسر/ ایڈیشنل ڈائریکٹر اور متعلقہ ڈائریکٹر کے علاوہ تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی کررہے ہیں۔چیئرمین نیب نے ماہانہ اجلاس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو تحقیقات کو شفاف، غیر جانبدارانہ، میرٹ اور پروفیشنل انداز میں مکمل کی جائیں اور اس سلسلے میں تمام صوبوں سے چینی سبسڈی سے متعلق تفصیلات معلوم کرنے کے علاوہ ایس ای سی پی سے متعلقہ کمپنیوں کی مالی اور آڈٹ رپورٹس اور دیگر متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کرکے معاملہ کی تہہ تک پہنچا جائے۔چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ چینی سبسڈی کی تحقیقات میں تمام متعلقہ افراد اور محکموں کو اپنی صفائی کا قانون کے مطابق پورا موقع فراہم کیا جائے اور غیر قانونی طریقہ سے چینی سبسڈی وصول کرنے والے ہر اس شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی جن کو غیر قانونی طریقے سے نہ صرف چینی کی سبسڈی دی گئی بلکہ قومی خزانے کو بھی مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ تما م شکایات کی جانچ پڑتال،انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز ٹھوس شواہد اورمستنددستاویزات کی روشنی میں قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں