New ambassadors 10

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے سفیروں کو مبارکباد پیش کی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کوبرازیل ، ڈنمارک ، سویڈن ، یونان ، ہنگری اور یوکرین کے نامزد سفراء نے ایک تقریب میں اسناد پیش کیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے سفیروں کو مبارکباد پیش کی

امید ہے کہ نامزد سفیر باہمی معاشی ، سیاسی ، ثقافتی اور سفارتی تعلقات سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید بنائیں گے، صدر عارف علوی

نامزد سفیروں نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقات بھی کی۔

پاکستان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تمام دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، صدر عارف علوی

صدر مملکت نے سفراءکو حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا جس سے کوویڈ 19 کے تدارک میں مدد ملی، صدر عارف علوی

پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، صدر عارف علوی

صدر نے ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی روشنی ڈالی

ہندوستان نے اقلیتوں پر ظلم ڈھا کر دہشت گردی کا راج مسلط کیا ہوا ہے، صدر عارف علوی

عالمی برادری ہندوستانی سیکورٹی فورسز کے ذریعہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتی گروہوں کے خلاف ہونے والے مظالم کا نوٹس لے، صدر عارف علوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں