Corona Casey School 8

نجی اسکول کی سیکٹر ایف ٹین فور برانچ میں دو کورونا کیسز سامنے آ گئے

اسلام آباد کے نجی اسکول کی سیکٹر ایف ٹین فور برانچ میں دو کورونا کیسز سامنے آ گئے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد

عمارت کو فوری سیل کرنے کیلئے ڈی ایچ او آفس نے ڈی سی اسلام آباد کو مراسلہ بھیج دیا۔ ڈی ایچ او

عمارت کو تاحکم ثانی تک بند رکھنے کی استدعا۔ مراسلہ

نجی اسکول میں رینڈم سیمپلنگ کا عمل شروع کر دیا گیا۔ مراسلہ

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس کے باعث تقریبا 25 سے زائد عمارتیں سیل ہو چکی ہیں۔ ڈی ایچ او

آج اسلام آباد 97 کیسز سامنے آئے۔ ڈی ایچ او آفس

59 مرد اور 38 خواتین کی کورونا رپورٹس مثبت آئیں۔ ڈی ایچ او

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4 ہزار 523 ٹیسٹ کئے گئے۔ ڈی ایچ او

گزشتہ روز 35 کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔ ڈی ایچ او

اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ ایک فیصد ہے۔ڈی ایچ او

ڈی ایچ اے فیز 2 سے 13، بحریہ ٹاون سے 8 کیسز سامنے آئے۔ ڈی ایچ او

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں