Prime Minister Imran Khan 10

وزیر اعظم عمران خان اور کراچی کی کاروباری تنظیموں کے نمائندگان کے وفد سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان کی ملک کے معروف صنعت کاروں اور کراچی کی کاروباری تنظیموں کے نمائندگان کے وفد سے ملاقات

وفد میں میاں انجم نثار، شارق وہرا، سلیم الزماں، فیصل معیض، محمد علی، عبدالہادی، نوید شکور، انجینئر نثار ، اجمل افضل اور زبیر باویجہ شامل

وفاقی وزیر اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ، چیئرمین ایف بی آر و دیگر سینئر افسران شریک

گورنر سندھ عمران اسمعیل بھی ملاقات میں موجود

وفد ممبران نےکراچی پیکیج، ملک میں صنعتی عمل خصوصاً چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے فرو غ کے حوالے سے حکومتی پالیسی اور اقدامات کو سراہا

وفد نے کاروباری برادری کو درپیش مشکلات سے بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔

حکومتی ٹیم نے کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے اور کاروباری عمل کو آسان بنانے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا، غیر ضروری ریگولیشنز کا خاتمہ، ٹیکس کے نظام میں بہتری اور صنعتی عمل سے وابستہ کاروباری برادری کے لئے ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ان کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے اصلاحاتی و سہولت کاری کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں