Muhammad Timur Talpur 12

ائی ٹی کے شعبے میں بین الصوبائی تعاون کا فروغ وقت کی اہم ضرورت محمد تیمور تالپور

کراچی صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ ائی ٹی کے شعبے میں بین الصوبائی تعاون کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے نہ صرف کثیر قومی سرمایہ کی بچت ہوگی بلکہ قومی اور بین الصوبائی یکجہتی کو بھی فروغ ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی زیر صدارت ائی ٹی سیکٹر میں بین الصوبائی کو ارڈینیشن بڑھانے کیلئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرائ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی، سندھ نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے صوبوں کے درمیان کوارڈینیشن کو بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا. ان کے ہمراہ سیکریٹری انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی، کیپٹن ریٹائرڈ نواز نسیم اور ڈائریکٹر جنرل محمد یوسف بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بہت کام ہوا ہے، ہم نے پولیس اسٹیشز اور اسپتالوں سمیت متعدد محکموں کو ڈیجیٹیلائز کیا ہے، دیگر صوبے اور وفاقی حکومت ہمارے تجربات سے فائدہ اٹھائے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہم ملک و قوم کی بہتری اور ترقی کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دیگر صوبے ہمارے تجربات سے فائدہ اٹھائیں ہم ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، اسی طرح ملک ترقی کرے گا۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل صوبہ سندھ کی جانب سے وفاقی حکومت کو یہ تجویز دی گئی تھی کہ نئے سافٹ ویئر خریدنے یا بنانے پر اربوں روپے کا کثیر سرمایہ خرچ کرنے کی بجائے وفاقی حکومت صوبوں کے درمیان کو ارڈینیشن بڑھانے کیلئے کام کرے، تاکہ صوبے ایک دوسرے کے وسائل سے فائدہ اٹھاسکیں، صوبہ سندھ اپنے تیار کردہ سافٹ ویئرز دیگر صوبوں اور وفاقی حکومت کو فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ اس سے نہ صرف کثیر قومی سرمایہ کی بچت ہوگی بلکہ بین الصوبائی یکجہتی کو بھی فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں