Pure. Afghan trade 7

پاک۔ افغان تجارت میں ہونے والی پیش رفت پراٖظہار اطمینان

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پاک-افغان فرینڈشپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ۔

اجلاس میں دوطرفہ تجارت میں حالیہ مہنیوں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد، پاکستان اور افغانستان کی خصوصی ایلچی صادق خان، وزرت خارجہ، تجارت ، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، میری ٹائم افیئر، ایف بی آر، کسٹم اور اسٹیٹ بینگ کے اعلیٰ حکام کی شرکت۔

سپیکر کا حالیہ مہینوں میں پاک۔ افغان تجارت میں ہونے والی پیش رفت پراٖظہار اطمینان ۔

دوطرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں، اسپیکر قومی اسمبلی

افغان باڈرز پر روانہ کی بنیاد پر 2000 ہزار کنٹینرز کی آمد درفت کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائین ، اسد قیصر

پاک-افغان باڈرز پر ستمبر میں کنٹینرز کی آمددرفت کی تعداد 1058تھی جو اب بڑھ کر 1870 کنٹینرز روزانہ کی بنیاد پر ہو چکی ہے، ایف بی آر حکام

پاک افغان بارڈر پر اب گاڑیوں کی کوئی لائن موجود نہیں، کسٹم حکام

پاک۔ افغان سرحد پر کنٹینرز کے کلیرنس کے عمل کو ہفتے کے اندر اندر مکمل کیا جائے ، اسپیکرکی ایف بی ار کو ہدایت

غلام خان، انگور اڈا اور کرلاچی پر ایف آئی اے کا سٹاف کی موجودگی یقینی بنایا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی

پاک افغان بارڈر پر ڈیمرجز چارجز کے معاملے کو ای سی سی میں بھیجا جائے، اسپیکرقومی اسمبلی

کابل میں قائم پاکستان ایمبیسی میں قونصل ہال کی تعمیر کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے، اسپیکرقومی اسمبلی

اس سال دسمبر تک کابل میں پاکستان ایمبیسی میں قونصل ہال کو فعال کرنے کا کام مکمل ہو جائے گا، حکام وزارت خارجہ

پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، غلام خان میں کمرشل بینکوں کی برانچز کی تعمیر کے حوالے سے فوری اقدامات اُٹھائے جائئں ، اسپیکرقومی اسمبلی

پاک-افغان بارڈر پر چینی کےرکے ہوئے کنٹینرز کی کلیرنس کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے کمیٹی کو اگاہ کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی

نیشنل بنک اور اسٹیٹ کی مشترکہ ٹیم کل اور پرسو غلام خان اور انگور اڈے کا وزٹ کریں گے، ایف بی آر اینڈ اسٹیٹ بینک حکام

اگلے سال مارچ تک پاک-افغان بارڈر پر غلام خان اور انگور اڈے پر بنکوں کی برانچ کا قیام عمل میں لایا جائے گا، اسٹیٹ بینک حکام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں