Vice Admiral Muhammad Amjad Khan Niazi 8

وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر۔ ترجمان پاک بحریہ

تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر 2020 کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ ترجمان پاک بحریہ

وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو 7 اکتوبر 2020 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ ترجمان پاک بحریہ

وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ترجمان پاک بحریہ

آپ نے کمیشننگ کے موقع پر پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔ ترجمان پاک بحریہ

آپ متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ

وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کمانڈانٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور، کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کراچی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ

آپ چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ ایوالیو ایشن) اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلیجنس کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ

وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس وقت چیف آف اسٹا ف (آپر یشنز) کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ

آپ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں آپ کوہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ

آپ کو حکومت فرانس کی جانب سے شیویلٸے (ناٸٹ) میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں