ISPR 8

بھارتی فوج کی جارحیت سے 15 سالہ نوجوان اور ایک سپاہی شہید

ایل او سی: بھارتی فوج کی جارحیت سے 15 سالہ نوجوان اور ایک سپاہی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی اور ایک 15 سالہ نوجوان شہید جب کہ چار شہری زخمی ہو گئے۔(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیکٹر برو اور ٹنڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شفیق بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ سے برو گاؤں کا 15 سالہ نوجوان بھی شہید ہوا اور خاتون اور 80 سالہ بزرگ سمیت 4 شہری زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی مورچوں میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں