Fayyaz Al Hassan Chauhan 10

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نواز شریف نے لندن بھاگ کر موجودہ سیاسی نظام کے سلطان مفرور الدین ارطغرل کا خطاب پایا ہے۔ فیاض الحسن چوہان احتساب اور نظام سے مفرور افراد اور رہنماء تحاریک چلانے کی اخلاقی جرات نہیں رکھتے۔ فیاض الحسن چوہان

سلطان مفرور الدین ارطغرل نواز شریف شوق سے پاکستان واپس آئیں۔ فیاض الحسن چوہان

حکومت انکی من تمنا، اور مرضی و منشا کے مطابق انکا استقبال کرے گی۔ فیاض الحسن چوہان

ن لیگی قیادت اپنے قائدین کی ہراسمنٹ، کرپشن، بددیانتی اور جعلی ٹی ٹی کے کیسز کو سیاسی رنگ نہ دے۔ فیاض الحسن چوہان

نیب نے شہباز شریف کو زیادہ نمازیں، کثیر روزے اور عبادات کرنے کی پاداش میں گرفتار نہیں کیا۔ فیاض الحسن چوہان

وہ اپنی تابناک، بے مثال اور لازوال کرپشن کے باعث پابند سلاسل ہوۓ ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

ہر ترقیاتی منصوبے کا بڑھ چڑھ کر کریڈٹ لینے والے شہباز شریف نیب بنانے کا کریڈٹ کیوں نہیں لیتے؟ فیاض الحسن چوہان

اقتدار میں بڑھکیں مارنے والے خادم اعلیٰ اب ہر بات پر خود کو خطا کار کہہ رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

کرپشن کے حوالے سے شریف خاندان “سوال گندم جواب چنا” کی انوکھی اور نرالی منطق پیش کرتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

نیب سوال کرپشن پر کرتی ہے، آلِ شریف جواب قومی اداروں پر الزامات کی شکل میں دیتی ہے۔ فیاض الحسن چوہان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں