Governor Punjab Chaudhry Muhammad Sarwar 21

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا شاہرہ کشمیر مری کا دورہ تعمیراتی کام کا جائزہ

مری گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام، اسلام فوبیا اور ہندو ستان میں مودی سرکار کی بربربیت کے خلاف آواز اٹھا کر مسلم امہ کے لیڈر کے طور سامنے آئے ہیں اور پوری قوم ان کی جرات کو سلام کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری کی یونین کونسل علیوٹ میں مری کوہالہ روڈ کی تعمیر نو اور توسیع کا جائزہ لینے کے بعد معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی، رکن صوبائی اسمبلی لطاسب ستی اور پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت بھی موجود تھی۔ مری کو ہالہ روڈ اپنی تکمیل کی آخری مراحل میں ہے اور اس پر ایک ارب اور 70لاکھ روپے لاگت آئی ہے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مری کوہالہ روڈ مری کے عوام کا درینہ مسئلہ تھا اور تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال میں اس اہم منصوبہ کو مکمل کیا ہے جس سے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخواہ کی عوام کو بھی فائدہ ہو گا انہوں نے کہا کہ کوٹلی ستیاں کو سیاحتی مقام بنانے کے ماجع ترقیاتی منصوبہ بنایا جائیگا اور کوہالہ مری روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے مسئلہ کو بھی حل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آگاہ ہیں کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، گڈ گورننس سے اس کے حل کے لئے کوشاں ہیں اور آئندہ سالوں میں عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تمام ضرورت مندوں کو ہیلتھ کارڈز کے ذریعہ مفت سہولیات میسر ہیں اور ہیلتھ کارڈ کی سہولت پنجاب میں بھی لاکھوں ضروتمند خاندانوں کو میسر ہے جس کا دائرہ کار بتدریج بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ کوئی علاج معالجہ سے محروم نہ رہے، حکومت کے عوام کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے کوشاں ہے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کورونا وبا پر قابو پاکر دنیا کے لئے مثال قائم کر دی ہے اور ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کی مالی مدد کرکے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف ضرورت مند ہم وطنوں کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکن تحریک انصاف کی اصل قوت ہیں اور ان کی جدو جہد سے عمران خان وزیر اعظم بنے اور ملک میں کرپشن کے خلاف سخت کاروائی کی تاکہ ملک کو مظبوط بنیادوں پر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی اور رکن صوبائی اسمبلی لطاسب ستی نے کہا کہ گورنر چوہدری محمد سرور نے مری کوہالہ روڈ کی تعمیر نو اور توسیع میں اہم کردار ادا کیا اور مری کے عوام ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سخت معاشی مسائل کے باوجود مری کے عوام کا درینہ مطالبہ پورا کیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں