Motorway Police 10

موٹروے پولیس کا مشن انسانی جاں کے زیاں کو روکنا ہے ۔

موٹروے پولیس کا مشن انسانی جاں کے زیاں کو روکنا ہے ۔ ایم نائن کراچی ٹول پلازہ پر ڈی آئی جی موٹروے پولیس ملک مطلوب احمد کا میڈیا کو بیان۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم نائن کراچی ٹول پلازہ پر ڈی آئی جی ساؤتھ زون ملک مطلوب احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک روڈ سیفٹی بریفنگ پروگرام منعقد کیا۔
اس پروگرام میں ایم نائن کراچی ٹول پلازہ سے گزرنے والی ٹریفک میں سوار ڈرائیور حضرات اور مسافروں کو روڈ سیفٹی بریفنگ دی گئی۔
موٹر وے پولیس اور اٹلس ہنڈا کے اشتراک سے موٹر سائیکل سواروں میں سائیڈ گلاس اور سیفٹی ہیلمٹ تقسیم کئے گئے۔
ڈی آئی جی ملک مطلوب احمد اور اٹلس ہنڈا کے نمائندے عاتف رشید نے ہیلمٹ پہناتے ہوئے اور سائیڈ گلاس لگاتے ہوئے ہیلمٹ اور سائیڈ گلاس استعمال کے فوائد بتائے ۔شہریوں نے موٹر وے پولیس کی اس طرح کی عوامی رابطہ مہم کو سراہا اور ڈی آئی جی سندھ ملک مطلوب احمد کو اپنے درمیان پاکر مسرت محسوس کی۔
تاہم وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے اپنی گفتگو میں ڈی آئی جی ساؤتھ زون ملک مطلوب احمد نے بتایا کہ موٹر وے پولیس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ہمارے افسران اور جوان چوبیس گھنٹے موٹر ویز اور ہائی ویز پر گزرنے والے مسافروں کو رہنمائی،مدد،اور روڈ سیفٹی شعور پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔تاہم بحیثیت مہذب قوم ہونے کے ناطے ہم سب پر سفر شروع کرنے سے پہلے یہ زمیداری عائد ہوتی ہے کہ ہم نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس میں درج ہدایات پر خود بھی عمل پیرا ہوں اور دوسروں کو بھی عمل کروائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ حادثات کم سے کم ہونگے اور جانی اور مالی نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں