Murree Highway Department 8

محکمہ ہائی وے مری کی غفلت اور لاپرواہی

مری کلڈنہ بازار مری کے تاجررہنما اسد ارشد عباسی،دیگر تاجروں اور اہلیان علاقہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ ہائی وے مری کی غفلت اور لاپرواہی سے مری کی اہم ترین شاہراہ کلڈنہ بازارجو مرکزی شاہراہ ہے ٹوٹ پھوٹ کے باعث کھنڈرات کامنظر پیش کررہی ہے یہاں پر قائم آٹوورکشاپیں جہاں سے تحصیل مری،باڑیاں،نتھیاگلی،راولپنڈی اور آذادکشمیر کی گاڑیاں مرمت کیلئے آتی ہیں کیونکہ یہ مرکزی شاہراہ جو مذکورہ تمام علاقہ کو منسلک ہے کھنڈرات نما سڑک کے باعث جہاں اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا ہے وہاں سیاحوں،مقامی لوگوں اور سینکڑوں پبلک ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں