News Murree news 11

محکمہ مال کے پٹواری میونسپل کمیٹی کے تعمیرات کنٹرول

مری محکمہ مال کے پٹواری میونسپل کمیٹی کے تعمیرات کنٹرول کرنے کے ماہر دفاتر میں کم فیلڈ میں براۓ نام اور اونچے پکوانوں والے ہوٹلوں اور ائیر کنڈیشن دفاتر میں زیادہ نظر آنے لگے۔محکمہ مال کے پٹواری ان کے منشی اور بلڈنگ انسپکٹر اور ان کے افسران کی روزانہ کی کمائی اندازہ لگانے سے باہر۔کنٹرول کرنے والے افسران بھی پیسہ کی چمک کے سامنے سجدہ ریز ہونے میں دیر نہیں لگاتے میونسپل کمیٹی کے شعبہ تعمیرات کے انچارج سمیع اللہ نیازی بہت کم جہاں کی تنخواہ لیتے ہیں وہاں نظر آتے لیکن مری سے باہر رہنے کے باوجود تجوریوں والوں سے ڈیلیں کر کے تمام قانونی کام غیر قانونی طریقہ سے کر رہے ہیں جبکہ محکمہ مال کے پٹواری بھی اسی طرح فرائض منصبی پورے کر رہے ہیں لینڈ مافیا کی ایک کال پر حاضر ہو جاتے ہیں وہ بھی ریکارڈ کے ساتھ اور انہی کالی بھیڑوں کی وجہ سے آج بھی مری بھر میں شاملاتی اراضی سپریم کورٹ اور حکومت کی پابندی کے باوجود دھڑلے سے ملکیت میں تبدیل وہ بھی ماضی کی تاریخوں میں اندراج کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے محکموں اور تبدیلی سرکار کے تمام تر وعدوں دعووں کا منہ چڑھا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں