IG Punjab Inam Ghani 10

آئی جی پنجاب انعام غنی کاشاہراہ ایوان تجارت پر پنجاب پولیس آفیسرز میس /پولیس کلب کا دورہ

لاہور: آئی جی پنجاب انعام غنی کاشاہراہ ایوان تجارت پر پنجاب پولیس آفیسرز میس /پولیس کلب کا دورہ
لاہور: آئی جی پنجاب نے پولیس آفیسرز میس کی تزئین و آرائش کے حوالے سے ترقیاتی جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
لاہور: ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس،اظہر حمید کھوکھرنے آئی جی پنجاب کو آفیسرز میس میں شامل نئی سہولیات کے متعلق بریفنگ دی۔
لاہور: آفیسرز میس پراجیکٹ پولیس فورس کی ویلفیئر سرگرمیوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اظہر حمید کھوکھر
لاہور: آئی جی پنجاب کی آفیسرز میس اورپولیس کلب کے زیر تکمیل کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
لاہور: آئی جی پنجاب نے پولیس میس کو جلد از جلد فنکشنل بنانے بارے مختلف امور پر ہدایات بھی دیں۔
لاہور: ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ کوالٹی سٹینڈرڈ پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: اس موقع پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ رانا طاہر رحمن خا ن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں