All Party Conference 17

آل پارٹی کانفرنس میں اہم فیصلے متوقع ہیں عوام کو سڑکوں پرلانے کیلئے بھی مشاورت ہوگی

مری آل پارٹی کانفرنس میں اہم فیصلے متوقع ہیں عوام کو سڑکوں پرلانے کیلئے بھی مشاورت ہوگی گذشتہ دوبرسوں کے دوران سیاستدانوں نے سب سے پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا،ہم نے مشرف کے آمریت کا بھی مقابلہ کیا ا ب سلیکٹڈ حکومت کا بھی مقابلہ کررہے ہیں قائدمیاں محمدنواز شریف سے پاکستان کے عوام پیار کرتے ہیں اور ہم سب بھی اپنے قائد کے ساتھ ہیں مسلم لیگ نے اتنے تعمیروترقی کے منصوبے مکمل کئے کہ عوام انکی کارکردگی سے مطمئن ہیں مینڈیٹ چوری کرکے انہیں لاکر ملک کوتباہ کردیاگیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دیول مری میں ایک بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور،سابق سنیٹر سعدیہ عباسی،حافظ عثمان عباسی،ڈویثرنل نائب صدر اسامہ اشفاق سرور نے بھی خطاب کیا شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکمران اور انکی کابینہ نالائقوں کا ٹولہ ہے آج تک وزیراعظم نے کوئی ڈنگ کی بات نہیں کی مہنگائی،بیروزگاری اور معاشی بدحالی اس حکومت کے تحفے ہیں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ماضی میں بغیر تشہیر کے اربوں روپے کے فنڈز دئیے گئے اور خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ورکرز پارٹی کی پہنچان اور قیمتی اثاثہ ہیں ہم انکے مسائل حل کرینگے،ورکرز کنونشن میں مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نوازعباسی،سینئر نائب صدر راولپنڈی اصغر عباسی،صدرلائرز ونگ ن اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین پھگواڑی خلیل عباسی،مری سٹی کے سابق نائب ناظم مرزا سہیل بیگ،صدرلیبرونگ ن تحصیل مری غالب بشیر عباسی،کواڈینٹرپی پی 6 ارشد عباسی،جنرل سیکرٹری لیبرونگ ن عبدالوحیدعباسی،ناصر فیروز عباسی،ناصر ذوالفقار عباسی،راجہ سبحان عباسی،شفیق الرحمان عباسی،نمبردار ظفر عباسی،صدرلیبر ونگ گھوڑا گلی شکیل عباسی،اسدسبی گل،سیکرٹری اطلاعات شاہد عباسی،مقرب عباسی،نوید عباسی کے علاوہ بڑی تعدادمیں کارکنوں نے بھی شرکت۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں