Task Force 18

ٹاسک فورس برائے جمز اینڈ جیولری

چیئرمین وزیرِاعظم ٹاسک فورسں انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی زیرِ صدارت وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے جمز اینڈ جیولری کے پہلے اجلاس کا متعلقہ وفاقی وزارت کے آفس میں انعقاد۔

اجلاس میں تمام صوبوں کے سیکرٹری معدنیات ، وفاقی ڈائریکٹر جنرل معدنیات ، وزارت صنعت و پیداوار ، وزارت کامرس ، ایف ، بی ، آر کسٹم ڈیپارٹمنٹ ، کیپیٹل ڈویلپمینٹ اتھارٹی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے افسران اور پرائیویٹ سیکٹر کے ممبران نے شرکت کی اور اس سیکٹر کی بہتری کے لیے اپنی اپنی تجاویز دیں۔

چیئرمین ٹاسک فورس انجینئرگل اصغر خان بگھور نے جواہرات اور زیوارات کی ایکسپورٹ کو5بلین ڈالر تک لے جانے کیلئے وزیراعظم کے ویژن پر روشنی ڈالی ۔

اجلاس میں وزیرِاعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے لائحہ عمل اور مختلف تجاویز زیر غور آئیں ۔

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ذاخائر سے مالا ملک بنایا ہے، چیئرمین وزیرِاعظم ٹاسک فورس

قیمتی پھتروں کیی برآمدات کے بڑھانے کے لئے ورکنگ گروپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا، چیئرمین وزیرِاعظم ٹاسک فورس

سرمایہ کاروں کی آسانی کے لئے ون ونڈو آپریشن کا عمل بھی متعارف کروایا جائے گا، اس سیکٹر میں اصطلاحات وزیر اعظم صاحب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ چیئرمین وزیرِاعظم ٹاسک فورس

چیئرمین ٹاسک فورس نے کاروبار میں اضافے کیلئے دوستانہ پالیسیوں ،سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ کیلئے آسان ایس او پیز کی ضرورت پر زور دیا

چیرمین ٹاسک فورس نے شعبے سے وابستہ دیہی علاقوں میں نوکریوں کے مواقعوں اور دراآمد بڑھانے کیلئے درکارسہولیات پر روشنی ڈالی
چیرمین ٹاسک فورس نےکہا اسلام آباد میں جواہرات اور زیوارات سٹی بنانے کے اقدام سے کاروبار میں آسانی پیدا ہوگی۔

وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق قیمتی پھتروں اور جواہرات کو دنیا بھر میں فروغ دینے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے، انجینئر گل اصغر خان بگھور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں