Foreign Office Spokesperson Zahid Hafeez 12

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا اہم بیان

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا اہم بیان

پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن کا الیکشن جیت لیا ترجمان وزارت خارجہ

اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے 54 ممبران میں سے 52 ممبران نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا جس کے نتیجے میں پاکستان 96فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا – ترجمان وزارت خارجہ

پاکستان کا پروگرام و کوآرڈینیشن کمیٹی میں بار دگر انتخاب ،پاکستان کی اقوام متحدہ میں دیر پا ترقی کے لئے متعین اہداف (SGD, s) کے حصول کیلئے دی جانے والی خدمات کا ثمر یے زاہد حفیظ چوہدری

کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن ،دراصل اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا اہم ترین جزو تصور ہوتی ہے اور یہ کمیٹی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے لیئے بھی پروگرامنگ و کوآرڈینیشن کے امور سرانجام دیتی ہے علاوہ ازیں یہ کمیٹی اقوام متحدہ کے مختلف پروگراموں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھجوانے کا کام بھی سرانجام دیتی ہے ترجمان وزارت خارجہ

پاکستان جونتیس رکنی کمیٹی کا 1973 سے ممبر ہے اور دوبارہ انتخاب کے بعد دوہزار اکیس سے دوہزار تٸیس (2023)تک ممبر رہے گا ترجمان وزارت خارجہ

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی کونسل برائے اقتصادی و سماجی امور (ECOSOC) کی صدارت کا منصب بھی پاکستان کے پاس ہے زاہد حفیظ چوہدری

ہم پر امید ہیں کہ سی پی سی میں دوبارہ انتخاب کے بعد پاکستان بین الاقوامی برادری کے شانہ بشانہ معاشی اور سماجی شعبوں میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں خدمات جاری رکھے گا ترجمان وزارت خارجہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں