سی ڈی اے کے ملازمین نے پاشا گروپ کے حق میں فیصلہ سنا دیا ووٹ صرف پاشا گروپ کا
ملازمین سی ڈی اے
ملازمین کی اس تعداد کو دیکھ کر یقین ہو گیا کہ پاشا گروپ کا سی بی اے بننے سے کوئی نہیں روک سکتا
عزت کمال پاشا
آج سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کا اہم ماہانہ اجلاس جلسے کی شکل اختیار کر گیا سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ نے ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا تھا جس میں سی ڈی اے ملازمین کی کثیر تعداد بھی شامل ہو گئی سی ڈی اے کی تمام ڈائرکٹوریٹ کے ملازمین اجلاس میں شرکت کے لیے آئے اور اجلاس کو جلسہ میں تبدیل کر دیا گیا
اس موقع پر اجلاس میں شریک ہونے والے ملازمین نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیوٹی چھوڑ کر آئے ہیں اور اپنا لیڈر بن لیا ہے ہم نے یہ بتانے آئے ہیں اب کسی غدار یا نااہل لوگوں کو اپنے مستقبل سے کھیلنے نہیں دیں گے اب ہم اپنا لیڈر عزت کمال پاشا صاحب کو چن رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ عزت کمال پاشا صاحب ہماری تمام امیدوں پر پورا اتریں گے ہم اپنی شرکت سے پاشا گروپ کو یقین دلانے آئے ہیں کہ اب سی ڈی اے کے ملازمین کی کی ترجمانی ہم ملازمین عزت کمال پاشا صاحب کے ہاتھ میں دینا چاہتے ہیں اور اپنے خاندان بھرتی کروانے والے اور اپنے خاندانوں کے اور اپنے حواریوں کو غیر قانونی پروموٹ کروانے والے کسی غدار یا مداری کو ووٹ نہیں دیں گے ووٹ صرف اور صرف پاشا گروپ کا
عزت کمال پاشا صاحب نے ملازمین کی کثیر تعداد کو اپنے سامنے دیکھ کر تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں کی پاشا گروپ سے امید ، محبت اور توجہ کو دیکھ کر مجھے آج یقین ہو گیا ہے کہ اگلا سی بی اے پاشا گروپ کا ہے اور انشاء اللّٰہ ملازمین اپنے حقیقی گھر پاشا گروپ سے جو جو امیدیں لگائے بیٹھے ہیں انشاء اللّٰہ ان امیدوں پر پاشا گروپ پورا اترے گا اور ملازمین کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اور سی ڈی اے کے ملازمین کو نظر آئے گا کہ اپنے والد کی طرح عزت کمال پاشا بھی کام کرتا نظر آئے گا
اس موقع پر سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے مرکزی عہدیداران جن میں چیرمین ساغر عباسی صاحب ، صدر مقبول حسین شاہ صاحب ، سید طالب حسین شاہ ، علی اکبر صاحب ، راجہ حق نواز ، ملک قیوم ، صوفی امجد ، افتخار ناصر ، جاوید اقبال ، راشد محمود ، محمد نثار ، ملک فیاض رزاق ، سعادت پاشا ، نعیم عباسی ، ذوالفقار عباسی ، اختر سواتی ، خالد مسیح ، شہباز جانی ، سلیم شاہین ، حکمداد ، بشیر داد خان ، عمران انجم ، رازق ، وقاص مغل ، یسرب ، ہمایوں اور دیگر تمام عہدیداران نے بھرپور شرکت کی
قمر عباس ملک :- مرکزی پریس سیکرٹری
سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ