Domicile holders 31

اسلام آباد ڈومیسائل ہولڈرز کےلیے ملازمت کوٹہ کی منظوری

اسلام آباد ( ,عمران ستی)اسلام آباد ڈومیسائل ہولڈرز کےلیے ملازمت کوٹہ کی منظوری میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اسد عمر ،چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز سمیت معاون خصوصی وزیر اعظم برائےCDAامور علی نواز کی کاوش رنگ لے آئی اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرز کے لئے 50فیصد ملازمت کوٹہ مقرر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری،اسلام آباد کے تینوں ایم این ایز نے اپنے حلقوں کی عوام سے کیا گیا تاریخی وعدہ پورا کردیااہلیان اسلام آباد کے باسی راجہ خرم نواز ,اسد عمر ،علی نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،حاجی راجہ ذوالقرنین حیدر تفصیلات کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 15 تک کی ملازمت کے لئے اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرز کے لئے 50فیصد ملازمت کوٹہ مقررہونے کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہیں اسلام آباد کے مقامی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی الیکشن 2018میں اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز نے الیکشن کیمپین کے دوران اپنے اپنے حلقے کی عوام سے اس امر کا وعدہ کیا تھا جسکو پورا کردیا اس موقع پر چیرمین یونین کونسل چراہ اسلام آباد حاجی راجہ ذوالقرنین حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد کے باسیوں کا دیرینہ اور اہم مسلہ حل کردیا اب اسلام آباد کے نوجوانوں کو انکی تعلیمی قابلیت کے مطابق سرکاری محکموں میں اپنے ہی شہر میں ملازمت کے مواقع ملیں گئے انکا کہنا تھا کہ میں اہلیان اسلام آباد کے باسیوں کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اظہار تشکر کرتا ہوں جبکہ وفاقی وزیر برائے پلاننگ اسد عمر ،چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز سمیت معاون خصوصی وزیر اعظم برائےCDAامور علی نوازکا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنھوں نے اسلام آباد کے مقامی لوگوں کے ساتھ کیا گیا وعدہ وفا کیا انہوں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی تاریخ میں تینوں ایم ایز کی کاوش کی بدولت حل ہونے والا یہ دیرینہ مسلہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں