Sub Division Pindi Point Murree 11

کشمیر پوائنٹ کے تالابوں کی لیکج،،،

مری کشمیر پوائنٹ کے تالابوں کی لیکج روکنے کیلئے خطیر فنڈز لگاگئے مگریہ لیکج نہ رک سکی جسکے باعث لیک ہونے والا پانی جہاں یہاں کی آبادیوں کو لینڈسلائیڈنگ کی زد میں لارہا ہے وہاں اپرجھیکاگلی روڈ اور دیگر علاقے بھی لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنے کا اندیشہ ہے اہلیان علاقہ کاکہنا ہے کہ اگر ارباب اختیار نے فوری طور پر تالابوں کی لیکج روکنے کے اقدامات نہ کئے اوربرساتی نالوں کو پختہ نہ کیاتو کشمیر پوائنٹ میں موجود لوگوں کی املاک کوپہلے ہی سے بہت نقصان پہنچ رہا ھے اور خطرناک لینڈسلائیڈنگ پورے علاقے کو تباہ کردیگی وہاں اپر جھیکا گلی روڈ سمیت نشیبی علاقے بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں