murree-newsmurree 26

پاکستان میں نیپال کی سفیر مس سیوا لمسال ادھیکاری

‏پاکستان میں نیپال کی سفیر مس سیوا لمسال ادھیکاری کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان، نیپال کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان اور نیپال کے مابین سیاسی مذاکرات کے چوتھے اجلاس کا کامیاب انعقاد، روابط میں فروغ کی عکاسی کرتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان اور نیپال کے مابین دوطرفہ تجارت کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی۔

نیپالی وزیر خارجہ کے جلد دورہ پاکستان کے متمنی ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے پاکستان اور نیپال کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے نیپالی سفیر کی خدمات کو سراہا

وزیر خارجہ نے نیپالی سفیر مس سیوا لمسال ادھیکاری کی آئندہ ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

نیپالی وزیر خارجہ نے نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں