FBR tax 24

ایف بی آر کا ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لئے اہم قدم۔

ایف بی آر کا ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لئے اہم قدم۔

ایف بی آر اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے درمیان معاہدے پر دستخط۔

وزارت وفاقی تعلیم وپروفیشنل ٹریننگ میں ہونے والی اس تقریب میں وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود ، چیئر مین ایف بی آر اور سیکریٹری ریوینیو ڈو یثرن محمد جاوید غنی نے شرکت کی۔ اعلامیہ جاری

معاہدے کے تحت تحت ایف بی آر وفاقی درس گاہوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے لئے ٹیکس کلچر اور ٹیکس آگاہی کو فروغ دینے کے لئے ٹریننگ سیشنز کا انعقا د کرے گا۔ اعلامیہ جاری

معاہدے کے تحت تربیتی سیشنز کے دوران اساتذہ اور طلبہ کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ٹیکس کی ملکی ترقی میں اہمیت ، ٹیکس ادا کرنے اور ٹیکس چوری کی نشاندہی جیسے اہم مو ضو عات کو اجاگر کیا جائے گاتاکہ وہ آج کے طالب علم کل کے ذمہ دار شہری ہونے کا کردار ادا کر سکیں۔ اعلامیہ جاری

ایف بی آر دو لاکھ بیس ہزار طلبہ اور سات ہزار پانچ سو اساتذہ کو ٹیکس سے متعلقہ نصاب ، ٹریننگ سیشنز اور سیمینارز کے ذریعے تربیت فراہم کرے گا۔یہ معاہدہ تین سال کے لئے قابل عمل رہے گا۔ اعلامیہ جاری

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے نئی نسل کو ٹیکس کے متعلق آگاہی پھیلانے کی اس کوشش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایف بی آر اسی طرز پر تمام صوبوں کے ساتھ بھی ان تربیتی سیشنز کا انعقاد کرےگا۔ اعلامیہ جاری

چئیرمین ایف بی آر محمد جاوید غنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس کلچر کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے ۔ اعلامیہ جاری

ایف بی آر ملک بھر میں ٹیکس سے متعلق آگاہی سیشنز اور سیمینار کرانے کو عملی جامہ پہنا رہا ہے تاکہ عوام کو ٹیکس کے بارے میں مزید آگاہی اور شعور دیا جا سکے۔ اعلامیہ جاری

ان اقدامات کی بدولت ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھانے اور ریوینیو میں اضافہ ممکن ہو گا۔ اعلامیہ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں