Traffic plan 19

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے7محرم الحرام کے لیے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا

راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے 7محرم الحرام کو نکالے جانے والے جلوس کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر محمد وسیم کے مطابق ٹریفک پولیس کے 3ڈی ایس پیز,،7انسپکٹرز ،134ٹریفک وارڈن اور41ٹریفک اسسٹنٹس جلوس اور ڈائیورشن والے مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔جلوس7محرم الحرام بوقت8بجے رات برمکان سائیں محمد صادق(مرحوم) نشتر سٹریٹ صادق آباد سے بر آمد ہو گاجو کہ چراہ چوک، کری روڈ، چاہ سلطان،گلاس فیکٹری چوک، ظفر الحق روڈ، مری روڈ، کمیٹی چوک،اقبال روڈ سے ہوتا ہوا نیا محلہ چوک پہنچے گا جہاں پر اس میں کئی دیگر جلوس شامل ہوں گے اور مشترکہ جلوس نیا محلہ چوک سے فوارہ چوک، بانسانوالہ چوک، جامع مسجد روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی میں اختتام پذیر ہو گا۔ماتمی جلوسوں کے راستوں پر گاڑیوں کی پارکنگ اور ریڑھی وغیرہ کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ڈائیورشن پوائنٹس کوٹریفک کے لیے بیرئیر اور دیگر ذرائع سے مرحلہ وار مکمل بند کیا جائے گا اورٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کے لیے متبادل روٹ فراہم کیے جائیں گے۔ ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ان اہم دنوں میں شہر میں ٹریفک کی روانی کر برقرار رکھنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس ہمیشہ کی طرح اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں