breaking news murree 26

ملکوٹ میں چھ افراد کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گیا

ایبٹ آباد کے علاقے ملکوٹ میں چھ افراد کے ہاتھوں جان کی بازی ہارنے والے عبدالرحیم عباسی کے ورثا بروز اتوار مورخہ 23 تاریخ باڑیاں میں احتجاج کریںگے۔عبدالرحیم عباسی کے ورثاء نے کہا کہ تھانہ بکوٹ کے پولیس اہلکاروں نے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا، ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے ہماری دادرسی نہیں کی جا رہی ہے، چھ بندوں نے عبدالرحیم عباسی کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارا مگر پولیس کی کارکردگی کا یہ عالم ہے کہ پولیس نے رشوت لے کر ہمارا کیس خراب کیا اور اب چھ بندوں میں سے چارقبل از گرفتاری صمانت پر ہیں جبکہ دو تاحال نامعلوم ہیں۔ ورثاے کا کہنا تھا کہ ہم اتوار کو بھرپور احتجاج کریں گے، ورثاء نے مطالبہ کیا کہ پولیس کے رویے پر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور فی الفور قاتلوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے۔ یاد رہے کہ سرکل بکوٹ میں عبدالرحیم عباسی کو موٹر سائیکل حادثے کے بعد 6 افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور روڈ پر شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔