rashid-Minhaz-1 23

راشد منہاس کا 48واں یوم شہادت

20اگست، راشد منہاس کا 48واں یوم شہادت
تاریخ پیدائش ۔ 17 فروری 1951، کراچی

یوم شہادت ۔ 20اگست، 1971
مقامِ شہادت ۔ ٹھٹھہ

نشان حیدر پانے والے سب سے کم عمر ، مجموعی طور پر چوتھے جبکہ پاک فضائیہ کے پہلے افسر ہیں ۔
راشد منہاس نے سینئر کیمبرج کراچی سینٹ پیٹرک اسکول سے کیا۔بعد ازاں 1968 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی ۔
انہوں نے بی ایس سی پشاور یونیورسٹی سے کیا۔
20اگست 1971 کو تربیتی پرواز تھی ۔انکا انسٹرکٹر مطیع الرحمن تھا مطیع الرحمن نے جہاز ہائی جیک کرنے کے بعد بھارت لےجانےکی کوشش کی۔ زخمی ہونے کے باوجود راشد منہاس نے جہاز کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کی ۔راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا جہاز تباہ ہونے سے راشد منہاس نے شہادت کا رتبہ حاصل کیاانہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا ۔
مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ایک بار سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص اول آخر تین بار درود پاک پڑھ دیجیے ..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں