Tarnol police station 13

تھانہ ترنول پولیس کی کاروائی

اسلام اباد: تھانہ ترنول پولیس کی کاروائیتھانہ ترنول کے علاقے سے اغواء ہونے والی دس سالہ ہاجرہ نامی بچی میانوالی سے باحفاظت بازیاب اغواء کار گرفتار

بچی کے والد غلام نبی نے تھانہ ترنول پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بچی مدرسہ میں گئی تھی جو ابھی تک گھر واپس نہیں ائی شک ہے نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے بازیابی کے لیے ہماری مدد کی جائے

ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک نے بچی کی بازیابی کے لیے ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی

پولیس ٹیم جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے بچی کو میانوالی سے بازیاب کرانے میں کامیاب ہوگئی

پولیس نے اسد عباس نامی اغواء کار کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی

بچی کے ورثاء نے ترنول پولیس کی کاوشوں کی بے حد تعریف کی اور شکریہ ادا کیا

ائی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

ترجمان اسلام آباد پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں