Independence Day 12

اسلام آباد 14 اگست یوم آزادی کے لئے مشترکہ ٹریفک پلان جاری ،،،

اسلام آباد
آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر 14 اگست یوم آزادی کے لئے مشترکہ ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

ایس ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی ایک ایس پی ، 3 ڈی ایس پیز ، 20، انسپکٹرز سمیت 518 افسران نوجوان پر مشتمل دستہ فرائض منصبی سر انجام دے گا

سیکورٹی خدشات کے باعث 13 اگست رات اور 14 اگست کو ریڈ زون غیر متعلقہ اشخاص اور غیر ضروری ٹریفک کے لیے بند رہے گا،

ون ویلنگ ،کارریسنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے لئے اسپیشل اسکواڈ تشکیل دے دیے گئے

مارکیٹس میں بھی معمول کے علاوہ سپیشل ناکہ جات کے ساتھ ساتھ اضافی نفری اور پیٹرولنگ اسکواڈز تعینات کیے گئے ہیں

شہریوں کی مشکلات دور کرنے ٹریفک کی روانی بحال کو رکھنے کے لیے خصوصی متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے

پارکنگ کے لیے مختص ایریا رکھا گیا ہے جہاں شہریوں کی سہولت کے لیے مشترکہ سپیشل سکواڈز تعینات کیے گئے ہیں

14 اگست یوم آزادی کے موقع پر شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کے موٹرسائیکل پیٹرولنگ اسکوارڈ اور خصوصی عملہ تعینات کیا گیا ہے

پٹاخے پھوڑنے، ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی

شہریوں سے اپیل ہے کہ ڈیوٹی پر موجود عملے سے تعاون کریں قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں