Italy 27

سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات۔

سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات۔

دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم

دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ڈاکٹر شہزاد وسیم

پاکستان اور اٹلی کے مابین ہر سطح پر بہترین روابط ایک دوسرے پر اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں۔ڈاکٹر شہزاد وسیم

تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم

اٹلی میں کرونا وائرس کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر پاکستان کی حکومت، پارلیمان اور عوام افسردہ ہیں۔ڈاکٹر شہزاد وسیم

وائرس نے دنیا کی معیشتوں کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم

مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کا وقت آگیا ہے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم

وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان کی معیشت کی سمت درست ہوئی ہے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم

کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ایک مثال قائم کی ہے جس کی دنیا معترف ہے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم

سمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے باعث وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم

معاشی سرگرمیوں کی بحالی پر حکومت پوری طرح سنجیدگی سے عمل پیرا ہے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم

پارلیمانی، تجارتی، اقتصادی اور عوامی سطح پر روابط سے دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم

وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پر کشش مراعات کی پالیسی متعارف کرائی ہے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم

غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر شہزاد وسیم

مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم

پارلیمانی و ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم
پاکستان خطے اور علاقائی امن کو اہم سمجھتا ہے۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم

یورپی یونین کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے اور اپنا کردار ادا کرے۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم

پاکستان افعانستان میں امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم

ترقی کا راستہ امن سے ہو کر گزرتا ہے۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم
بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہیں۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم

پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور امن کی حمایت کرتا ہے۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم

پاکستان نے کرونا وبا پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی ہے۔ سفیر اٹلی

دوطرفہ تعاون کو اہمیت دیتے ہیں اور پاکستان کو اہم ملک سمجھتے ہیں۔ سفیر اٹلی

اٹلی میں مقیم پاکستانی اٹلی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ سفیر اٹلی

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کے خیالات کافی حوصلہ افزاء ہیں۔ سفیر اٹلی

باہمی روابط کے استحکام کیلئے سیاسی، پارلیمانی و تجارتی سطح پر وسیع گنجائش موجود ہے۔ سفیر اٹلی

ملاقات ڈاکٹر شہزاد وسیم کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر ہوئی۔