ANF murree 32

مری مانگا میں منشیات ہول سیلر پر اے این ایف کا ریڈ،،،

مری کی یونین کونسل تریٹ کے موضع مانگا میں منشیات ہول سیلر پر اے این ایف کا ریڈ ۔بھاری مقدار میں منشیات اور منشیات سے کمائی جانے والی بھاری رقم پکڑی گئی۔ریڈ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے اے این ایف کے
نائیک اکبر شہید جبکہ دو اہکاران کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اے این ایف اور پولیس کی نفری موقع پر طلب کرلی گئی اے این ایف نےبھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا یے فائرنگ کا واقع مانگا گاؤں یونین کونسل تریٹ پولیس چوکی کی حدود میں پیش آیا ترجمان اے این ایف
اسلام آباد:انسداد منشیات فورس کا بھارہ کہو میں آپریشن
منشیات اسمگلرزکی مبینہ فائرنگ ،اے این ایف اہلکارشہید
مزید نفری طلب، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا،جبکہ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم میں سے ایک تحریک انصاف حلقہ این اے 57 اور پی پی 6 کی منتخب قیادت قومی و صوبائی اسمبلی کے نزدیک ترین ساتھیوں میں سے نکلا اور صدر شمالی پنجاب تحریک انصاف نے منشیات کا دھندہ کرنے والے کو یونین کونسل تریٹ کی اصلاحی کمیٹی کا ہیڈ مقرر کر رکھا تھا اور یونین کونسل کی تنظیم سازی میں اسکو یونین کونسل کا صدر بنایا جانا تھا انتخابی مہم کے دوران دل کھول کر اخراجات کرنے تحریک انصاف کے نام پر کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد بھی کرواتارہا اور رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور رکن پنجاب اسمبلی کے ساتھ ملزم کی متعدد تصویریں بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں یاد رہے کہ ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی موضع مانگا سے بھاری مقدار میں منشیات پکڑی جاتی رہی مگر ملزمان طاقتور سیاسی تعلقات کی وجہ سے ہمیشہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوتے رہے اور گذشتہ دنوں رکن پنجاب اسمبلی محترمہ عابدہ راجہ کی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مری میں ناسور بنتی منشیات فروشی قبضہ گروپس ناجائز اسلحہ کے حوالہ سے جو کردار ادا کیا جس پر اے این ایف نے گذشتہ رات کے آخری پہر بھاری نفری کے ہمراہ مری ایکسپریس وے پر موضع مانگا میں کامیاب ریڈ کر کہ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ملزمان کی اکثریت کو جہاں گرفتار کیا وہائیں پر منشیات کی بڑی مقدار بھی بھاری رقم کے ساتھ برآمد کی اس دوران ایک اہلکار ملزمان کی فائرنگ سے فرائض منصبی ادا کرتے ہوۓ جام شہادت نوش کر گیا جبکہ دو اہلکاران زخمی ہوۓ مری بھر میں شریف لوگوں نے انٹی نارکوٹیکس کی کامیاب کاروائی پر محکمہ کے اعلی افسران اور رکن صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف عابدہ راجہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ مطالبہ کیا کہ مری بھر کے منشیات فروشوں کا خاتمہ کیا جاۓ۔تاکہ نوجوان نسل اور کم عمر ترین بچے محفوظ رہ سکیں اے این ایف کی کامیاب کاروائی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے سے دیگر علاقوں میں موجود منشیات فروش روپوش ہو چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں