Senate Standing Committee 14

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس،،،

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ولید اقبال نے کی۔ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر ز سجاد حسین طوری، مشاہد حسین سید، رحمان ملک، انوارالحق کاکڑ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم اور مشتاق احمد نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر براۓ پلاننگ اسد عمر ، وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی براۓ صحت ڈاکٹر فیصل زمان، این سی او سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان ، اور این ڈی ایم اے کے چیئرمین محمد افضل ، بھی اس موقع پر موجود تھے۔
قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ممبران نے این سی او سی کی کاوشوں اور اقدامات کو سراہا اورخاص طور پر ملک میں اس بیماری کو کنٹرول کرنے پر این سی او سی اور تمام فیڈرل یونٹس کی طرف سے کیے گئے موثر اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا اور داد دی۔ چئرمین کمیٹی اور اراکین نے کہا کہ این سی او سی کے اقدامات کی وجہ سے عوام میں آگہی آئی اور لوگوں کے رویے تبدیل ہوئے جس پر عوام کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔دوران اجلاس کورونا کے شہیدوں کے لیے دعا اور فاتحہ خانی بھی کی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں